• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152779

    عنوان: قصر میں کیا صرف فرض کی قصر ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ قصر میں کیا صرف فرض کی قصر ہے؟ مطلب سنت نماز بھی پڑھنی ضروری ہے یا نہیں؟ اور قصر میں جماعت کا کیا حکم ہے؟ قصر میں جماعت کا ثواب زیادہ ہے ؟

    جواب نمبر: 152779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1007-840/D=10/1438

    مسافر کے لیے دورانِ سفر صرف فرض نماز میں قصر ہوتا ہے۔ اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے تو جماعت ہی سے پڑھنا چاہیے تاکہ جماعت کا ثواب بھی مل جائے۔

    اور اگر سفر کی معذوری سے جماعت چھوٹ جائے تو کوئی گناہ نہیں، سنتوں کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اگر اطمینان اور فرصت کا موقعہ ہے تو سنتیں پڑھ لے اور اگر عجلت ہے تو نہ پڑھے دورانِ سفر سنتیں نفل کے درجہ میں ہوجاتی ہیں ان کے چھوڑنے سے کوئی گناہ نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند