• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152594

    عنوان: دوستوں کو نماز کے لیے لے جانا

    سوال: مفتی صاحب میرے جو دوست نماز نہیں پڑھتے میں انھیں نماز کے وقت زبردستی نماز کے لیے لے جاتا ہوں اور وہ آجاتے ہیں کیا یہ ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 152594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 989-925/sd=10/1438

    جی ہاں ! آپ کا عمل ٹھیک ہے ،اپنے دوست احباب کو تو نماز میں لانے کی کوشش کرنی ہی چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دوستوں کو کوئی اصلاحی کتاب ، مثلا: فضائل اعمال یا حیاة المسلمین وغیرہ سنانے کی بھی فکر کریں، اس سے انشاء اللہ وہ اپنی رغبت اور شوق سے نماز پڑھنے والے بن جائیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند