• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152413

    عنوان: فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! آپ مجھے یہ بتائیں کہ امام کے پیچھے ظہر، عصر اور عشاء کی آخری دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ پڑھیں یا نہ پڑھیں؟ کیونکہ اس وقت امام کی قرأت ہمیں سنائی نہیں دیتی ہے۔ اور ایسے ہی مغرب کی نماز کی آخری رکعت میں۔

    جواب نمبر: 152413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1200-1182/M=10-1438

    امام کے پیچھے سرّی نمازوں (ظہر، عصر) اور عشاء کی آخری دو رکعتوں میں اور مغرب کی تیسری رکعت میں بھی آپ سورہٴ فاتحہ نہ پڑھیں، خاموش کھڑے رہیں۔ والموٴتم لا یقرأ مطلقًا ولا الفاتحة في السریة اتفاقًا․ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند