• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152395

    عنوان: نابالغ بچے کا نماز پڑھانا

    سوال: میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور میں حافظ ہوں یہاں ایک گھر میں 20 رکعات تراویح ہوتی ہے اس میں میرے علاوہ دیگر کچھ لوگ پڑھاتے ہیں تھوڑا تھوڑا جس میں ایک نابالغ بچہ بھی ہے کیا اس کے پیچھے تراویح کی نماز ادا ہو جائے گی ؟

    جواب نمبر: 152395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1005-921/sd=10/1438

    نابالغ بچہ کی امامت تراویح میں بھی صحیح نہیں ہے ، اُس کے پیچھے بالغ مردوں کی نماز نہیں ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند