• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152247

    عنوان: نماز پڑھتے وقت درمیان میں اگر وضو ٹوٹ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: نماز پڑھتے وقت درمیان میں اگر وضو ٹوٹ جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 152247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1179-1150/M=9/1438

    نماز پڑھتے ہوئے درمیان میں وضو ٹوٹ جائے اور وہ فوراً نماز توڑ کر وضو کے لیے چلا جائے اور وضو کرکے آکر اسی رکن سے شروع کرنا چاہے جس رکن میں وضو ٹوٹا تھا تو ایسا کرسکتا ہے اس کو بنا کرنا کہتے ہیں البتہ اولیٰ یہ ہے کہ وضو کے بعد استیفاف کرے یعنی از سر نو نیت باندھ کر نماز پڑھے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند