• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152010

    عنوان: صاحب ترتیب پہلے وقتیہ پڑھے یا قضا ؟

    سوال: صاحبِ ترتیب سے نماز پڑھنا کیساہے ؟ کیا اس میں اگر ہماری فجر کی نماز قضا ہو گئی اور مسجد میں ظہر کی جماعت کھڑی ہو چکی ہے تو ہم صاحبِ ترتیب سے جماعت چھوڑ کر پہلے فجر کی قضا پڑھیں گے ؟ کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 152010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 926-871/sd=9/1438

     اگر آپ صاحب ترتیب ہیں، یعنی بلوغ کے بعد سے اب تک آپ کے ذمہ کوئی قضاء نماز باقی نہیں ہے ،تو اگر فجر کی نماز قضاء ہوجائے ،اور مسجد میں ظہر کی جماعت کھڑی ہوچکی ہو، تو آپ کے لیے پہلے فجر کی قضاء پڑھنی ضروری ہے ، اس کے بغیر ظہر کی نماز صحیح نہیں ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند