• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151995

    عنوان: نماز کا جان بوجھ کر یا قصداً چھوڑنا ؟

    سوال: حضرت! یہ پوچھنا تھا کہ نماز کا جان بوجھ کر یا قصداً چھوڑنا کفر ہے؟ براہ کرم حدیث کے حوالہ کے ساتھ بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 915-850/sd=9/1438

    نماز کا جان بوجھ کر قصدا چھوڑنا سخت گناہ کبیرہ ہے، احناف کے نزدیک اس سے آدمی کافر نہیں ہوتا؛ بلکہ فاسق ہوجاتا ہے۔ ( وَتَارِکُہَا عَمْدًا مَجَانَةً) أَیْ تَکَاسُلا فَاسِقٌ (رد المحتار علی الدر المختار 1/ 235 ط إحیاء التراث، الفتاوی الہندیة 1\50 ط دار الفکر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند