• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151739

    عنوان: پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: پرفیوم (جس میں الکوحل موجود ہو) لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 151739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 812-658/D=9/1438

    الکوحل ملا پرفیوم لگانا بہتر نہیں، بالخصوص جب اس کپڑے میں نماز پڑھنی ہے بغیر الکوحل کا پرفیوم بھی دستیاب ہوتا ہے، جہاں تک جائز یا ناجائز ہونے کی بات ہے تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر انگور کھجور چھوہارے کشمش سے بنا الکوحل ہے تو یہ نجس ہوتا ہے اس کا لگانا جائز نہیں، کپڑا ناپاک ہوجائے گا۔

    اور اگر مذکورہ اشیاء کے علاوہ مثلاً گیہوں، گنا، شکرقند، آلو وغیرہ سے تیار ہوتا ہے تو اس میں گنجائش ہے، وہ نجس نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر کیمیکل سے تیار کیا گیا ہو تو اس کے لگانے کی گنجائش ہے، آج کل بالعموم دوسرے وتیسرے قسم سے تیار شدہ الکوحل کثرت سے مستعمل ہیں اسی لیے حکم میں تنگی اور سختی نہیں۔ احتیاط بہرحال بہتر ہے اور جو یقینی معلوم ہو کہ پہلے قسم یعنی انگور وغیرہ سے تیار شدہ ہے تو پھر احتراز کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند