• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1511

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نماز میں تین بار ہاتھ اٹھالیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟ جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نماز میں تین بار ہاتھ اٹھالیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  870/ج = 870/ج)

     

    اگر بغیر فصل کے تسلسل کے ساتھ تین بار ہاتھ اٹھالیے تو چونکہ یہ عمل کثیر ہے اس لیے نماز فاسد ہوجائے گی، دوبارہ از سر نو ادا کرنی ہوگی۔ (شامی: ج۲ ص۳۸۵، باب ما یفسد الصلاة ومایکرہ فیھا ، مطبوعہ: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند