• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150840

    عنوان: امام صاحب الہ الناس پڑھنا بھول گئے تو نماز صحیح ہوئی یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ امام صاحب نے عشاء کی نماز میں دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورة الناس پڑھی لیکن الہ الناس پڑھنا بھول گیا تو اس سے نماز صحیح ہوئی یا نہیں ؟ اسی طرح کسی آیت کے چھوٹ جانے سے نماز صحیح ہوگی؟ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 150840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 992-974/M=8/1438

    (۱) صورت مسئولہ میں نماز درست ہوگئی۔

    (۲) اگر قراء ت کرتے ہوئے بھول سے کوئی آیت چھوٹ جائے اور اس کی وجہ سے معنی میں فحش تبدیلی پیدا نہ ہو تو نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند