• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150761

    عنوان: دوران نماز موذی چیز سامنے آجائے تو کیا نماز توڑ سکتا ہے ؟

    سوال: اگر نماز کے دوران سانپ یا کوئی دوسرا موذی جانور آجائے جس کی وجہ سے جانی نقصان ہونے کا خطرہ ہو تو کیا اس صورت میں بندہ نماز توڑ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 150761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 824-806/N=8/1438

     جی ہاں! ایسی صورت میں آدمی اپنی حفاظت اور موذی جانور کو مارنے کے لیے نماز توڑسکتا ہے۔

    ویباح قطعھا لنحو قتل حیة (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، ۲:۴۲۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند