• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150690

    عنوان: كیا عورتوں کو اول وقت میں نماز پڑھنے کی ضرور کوشش کرنی چاہئے

    سوال: میرا سوال یہ ہے: لوگ کہتے ہیں کہ عورتوں کو اول وقت میں نماز پڑھنے کی ضرور کوشش کرنی چاہئے جیسے ہی اذان پوری ہو۔ اگر عورت کو 1.30 بجے ماہواری آنی شروع ہوگئی تو اب اسے ظہر کی نماز قضا نماز کی طرح پڑھنی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 150690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 773-727/sd=8/1438

    عورتوں کو اول وقت نماز پڑھنی چاہیے؛ لیکن اگر اول وقت نماز نہیں پڑھی اور وقت کے اندر حیض آنا شروع ہوگیا، تو اُس وقت کی نماز معاف ہوجائے گی اُس کی قضاء لازم نہیں ہوگی، لہذا صورتِ مسئولہ میں جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر عورت کو ڈیڑھ بجے ماہواری آنا شروع ہوگئی ، تو اب اسے ظہر کی نماز قضاء کی طرح پڑھنی ہوگی؛ یہ بات صحیح نہیں ہے۔ قال ابن الہمام : وَمَتَی طَرَأَ الْحَیْضُ فِی أَثْنَاءِ الْوَقْتِ سَقَطَتْ تِلْکَ الصَّلاةِ وَلَوْ بَعْدَ مَا افْتَتَحَتْ الْفَرْضَ ۔( شرح فتح القدیر علی الہدایة 1/ 152 ط إحیاء التراث )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند