• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150254

    عنوان: عشاء كے تہجد کی نیت سے نماز پڑھنا؟

    سوال: مجھے تہجد نماز پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن کچھ ایسی گولیاں میں لیتا ہوں جس سے مجھے اٹھنے میں کافی دشواری ہوتی ہے اس لیے میں عشاء کے نماز میں سنت کے مطابق اپنے سہولت کے مطابق نوافل پڑھتا ہوں کیا یہ طریقہ درست ہے رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 150254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 681-623/Sd=7/1438

     جی ہاں! عشاء کی نماز کے بعد نوافل پڑھ لینادرست ہے اور اگر سونے سے پہلے تہجد کی نیت سے کچھ رکعات پڑھ لیں، تو بہت بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند