• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150245

    عنوان: مقتدی امام کے ساتھ سلام پھیر دے پھر اسے یاد آئے کہ میری تو نماز باقی ہے تو وہ اپنی نماز پوری کرنے کے بعد سجدہ سہو کرے گا یا نہیں؟

    سوال: اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں کوئی رکعت چھوٹ جائے اور مقتدی امام کے ساتھ سلام پھیر دے پھر اسے یاد آئے کہ میری تو نماز باقی ہے تو وہ اپنی نماز پوری کرنے کے بعد سجدہ سہو کرے گا یا نہیں؟ اس میں دو صورتیں ہیں: (۱) یا تو مقتدی امام کے بالکل ساتھ سلام پھیر دے۔ (۲) یا سلام تھوڑا ٹھہر کر پھیرے، دونوں کا حکم بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 609-484/D=7/1438

    پہلی صورت میں یعنی جب مقتدی مسبوق امام کے بالکل ساتھ ہی سلام پھیرے تو اس پر سجدہء سہو واجب نہیں ہے اور دوسری صورت میں یعنی جب تھوڑی دیر بعد سلام پھیرے تو اس پر سجدہٴ سہو واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند