• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150043

    عنوان: جائے ملازمت سے 20دن بعد 100 كلومیٹر كا سفر كركے شام كو واپس آتا ہوں اور پھر 10 دن رہتا ہوں ؟ كیا میں قصر كروں گا یا اتمام؟

    سوال: میں ایک پٹرول پمپ پر کام کرتا ہوں، وہاں میں 30 دن رہنے کا ارادہ کرتا ہوں اور پوری نماز پڑہتا ہوں اب 20دن کے بعد میں اس پمپ سے 100کلومیٹر دور کسی کام سے جاتا ہوں1ور شام کو واپس پمپ پر آجاتا ہوں اب میری 30 میں سے 20 دن گزرے ہیں اور 10 دن رہتے ہیں ان دس دنوں میں میں نماز میں قصر کرونگا کہ پہلے کی طرح پورا پڑھوں گا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 150043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 647-596/N=6/1438

    صورت مسئولہ میں اگر واپسی پر آپ کا ارادہ پٹرول پمپ پر صرف ۱۰/ دن رہنے کا ہے تو آپ وہاں مسافر رہیں گے اور چار رکعت والی فرض نمازوں میں قصر کریں گے؛ کیوں کہ جب آپ نے پٹرول پمپ سے کسی ایسی جگہ کا اردہ کیا ہے جو سفر شرعی کی مسافت پر ہے تو پٹرول پمپ یا آبادی کی حدود سے باہر ہوتے ہی آپ مسافر ہوگئے اور واپسی پر جب پٹرول پمپ پر ۱۵/ دن یا اسے زیادہ قیام کی نیت نہیں کی تو آپ وہاں پہنچ کر بھی مسافر رہیں گے۔ من خرج من عمارة موضع إقامتہ قاصداً مسیرة ثلاثة أیام ولیالیھا ……صلی الفرض الرباعي رکعتین …حتی یدخل موضع مقامہ أو ینوي الخ (تنویر الأبصار مع الدر والرد، کتاب الصلاة، باب صلاة المسافر، ۲: ۵۹۹- ۶۰۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند