• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149935

    عنوان: اذان کے کلمات کو کھینچنا اور اس کو نغمے کی طرح پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: اذان کے کلمات کو کھینچنا اور اس کو نغمے کی طرح پڑھنا کیسا ہے ؟ نیز لفظ اللہ کو اذان میں ایک الف سے زیادہ کھینچنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 149935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 788-786/sn=7/1438
    اذان کے کلمات اور لفظ جلالت ”اللہ“ کے الف کو مدِّ صوت کے پیش نظر کچھ زیادہ کھینچنے کی گنجائش ہے؛ لیکن کلماتِ اذان کو اس طرح ترنم کے ساتھ ادا کرنا کہ اصلی حروف میں زیادہ کھینچ تان ہوجائے درست نہیں؛ باقی تحسینِ صوت یعنی آواز کو اچھی بنانے کی کوشش کرنا تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ (فتاوی محمودیہ: ۵/ ۴۱۵، سوال: ۲۲۰۹، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند