• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149369

    عنوان: ٹرین ڈارائیور کے لیے نماز میں قصر و اتمام کا مسئلہ

    سوال: میں ریلوے میں ٹرین ڈرائیور کی نوکری کرتا ہوں اور مجھے ہر دوسرے دن ۱۰۰/ کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنا پڑتا ہے تو کیا مجھے قصر ادا کرنی ہوگی یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 149369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 539-435/sd=6/1438

    قصر کے لیے سفر شرعی ، یعنی: اپنے وطن سے سوا ستہتر کلو میٹر کی نیت سے نکلنا شرط ہے، ایسی صورت میں آبادی سے نکلنے کے بعد قصر ضروری ہوگی ، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب آپ اپنے وطن سے سوا ستہتر کلو میٹر کی مسافت کے ارادے سے نکلیں گے، تو آبادی سے نکلنے کے بعد آپ کے لیے قصر کرنا ضروری ہوگا ۔واضح رہے کہ مسافر شرعی بننے کے لیے آبادی کے ختم سے سوا ستہتر کلو میٹر کی مسافت کی قطعی نیت شرط ہے، اپنے خاص گھر سے کلو میٹر کا حساب نہیں لگایا جائے گا۔ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند