• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149313

    عنوان: کیا فاسق شخص کے پیچھے نماز پڑھی جائے تو وہ جائز ہے؟

    سوال: کیا فاسق شخص کے پیچھے نماز پڑھی جائے تو وہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 149313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  751-625/H=6/1438

    فاسق کے پیچھے نماز بکراہت ہوجاتی ہے البتہ متقی پرہیزگار احکامِ نماز سے واقف قرآن شریف اچھا پڑھنے والے امام کی اقتداء میں نماز اعلیٰ وافضل ہے کسی کو فاسق بلا دلیل قرار دینا بھی درست نہیں، البتہ صحیح صحیح حالات لکھ کر اہل فتویٰ حضرات سے معلوم کرلیں اور جو حکم شرعی وہ بتلادیں اس کے موافق معاملات انجام دیں تو بہتر صورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند