• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148954

    عنوان: اگر کسی نے سہواً سجدہٴ سہو میں دو سجدے کی جگہ تین سجدے کر لیے تو كیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کسی شخص پر سجدہ سہو واجب ہوا اور اس نے سجدہ سہو کیا لیکن سجدہ سہو میں دو سجدے کی جگہ تین سجدے کرلیا اور سلام بھی پھیر لیا تو اس کا کیا حکم ہے؟ جلد جواب مرحمت فرمائیں بحوالہ۔

    جواب نمبر: 148954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  727-724/L=6/1438

    اگر کسی نے سہواً سجدہٴ سہو میں دو سجدے کی جگہ تین سجدے کر لیے تو نماز درست ہوگئی، دوبارہ سجدہٴ سہو کی بھی ضرورت نہیں، لأن تعدد السہو لایوجب تعدد السجود کما فی الأشباہ۔ (الأشباہ والنظائر: ۱/۴۴۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند