• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14886

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ زوال کا وقت کب ہوتا ہے جب نماز پڑھنا منع ہے ؟ اس کو کس طرح سے شمار کرنا چاہیے؟ اورکتنے منٹ تک نماز پرھنا منع ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ زوال کا وقت کب ہوتا ہے جب نماز پڑھنا منع ہے ؟ اس کو کس طرح سے شمار کرنا چاہیے؟ اورکتنے منٹ تک نماز پرھنا منع ہے؟

    جواب نمبر: 14886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1179=976/ل

    نصف النہار سے زوال تک نماز پڑھنا جائز نہیں، آپ کسی معتبر نقشہ اوقات الصلاة سے اس کا شمار کرسکتے ہیں، زوال میں تو زیادہ منٹ نہیں لگتے لیکن احتیاطاً نصف النہار سے 5منٹ قبل اور 5منٹ بعد نماز میں توقف کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند