• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148587

    عنوان: فرض نماز کے بعد دعا مانگنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) فرض نماز کے بعد دعا مانگنا کیسا ہے؟ کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟ مدلل جواب دیں۔ (۲) کیا ہر مسجد میں فرض نماز کے بعد امام دعا کرتا ہے؟ اور مقتدی آمین کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 148587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 614-624/M=5/1438

    (۱) فرض نماز کے بعد دعا کا مقبول ہونا اور فرض نماز کے بعد دعا مانگنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے اقوال و افعال سے ثابت ہے، ترمذی شریف میں روایت ہے: ”پوچھا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم“ کس وقت کی دعا زیادہ مقبول ہوتی ہے؟ جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کے اخیر حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد“ قیل لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أي الدعاء أسمع؟ قال: جوف اللیل الآخر ودُبرا الصلوات المکتوبات (ترمذی) اس لیے فرض نماز کے بعد دعا مانگنا جائز بلکہ مستحب ہے۔

    (۲) غیر مقلدین اس سعادت سے محروم ہیں ان کے علاوہ سبھی لوگ کرتے ہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند