• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148500

    عنوان: منی میں نماز قصر کروں یا پوری نماز پڑھوں؟

    سوال: منی میں نماز قصر کروں یا پوری نماز پڑھوں؟ بینوا وتوجروا

    جواب نمبر: 148500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 348-327/N=5/1438

    منی، مزدلفہ اور عرفات یہ تینوں مشاعر مقدسہ ہیں اور از روئے شرع مکہ مکرمہ کی آبادی کا حصہ نہیں ہیں؛ بلکہ مکہ مکرمہ سے خار ج ہیں؛ اس لیے جو حاجی ایام حج سے پہلے مکہ مکرمہ پہنچ کر مکہ مکرمہ میں پندرہ روز یا اس سے زیادہ قیام کی نیت کرلیتا ہے ،وہ جب ایام حج میں منی وغیرہ جائے گا تو وہاں مسافر نہ ہوگا اور چار رکعت والی نمازوں میں قصر نہیں کرے گا، اور جو حاجی ایام حج سے پہلے مکہ مکرمہ میں پندرہ روز یا اس سے زیادہ قیام کی نیت کرکے مقیم نہیں ہوتا ہے تو وہ از روئے شرع مکہ مکرمہ میں مسافر ہی رہے گا اور جب مکہ مکرمہ سے منی اور مزدلفہ وغیرہ جائے گا تو وہاں بھی مسافر ہی رہے گا اور چار رکعت والی نمازوں میں حسب شرائط قصر کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند