• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148391

    عنوان: ”کردو کرم یا نبی اللہ کے واسطے“ کہنے والے کی امامت درست ہے یا نہیں؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارے نزدیک مسجد میں بعد نماز فجر سلام پڑھتے ہیں اور اس میں کچھ کلمات یوں کہتے ہیں، ”کردو کرم یا نبی اللہ کے واسطے“ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا ایسے کلمات پڑھنے والے کی امامت میں نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 148391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 562-607/M=5/1438

    نبی علیہ الصلاة والسلام کو مختار کل حاجت روا اور حاضر و ناظر ماننا، شرکیہ عقیدہ ہے جو امام شرکیہ عقائد میں مبتلا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں، آپ کے نزدیک مسجد میں جو امام فجر کے بعد سلام پڑھتے ہوئے مذکورہ کلمات کہتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بریلوی خیال کا ہے اگر وہ حاضر و ناظر اور مختار کل کے عقیدے سے ایسا پڑھتا ہے تو اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، ورنہ اس کے پیچھے نماز بکراہت ہو جاتی ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند