• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147875

    عنوان: پرفیوم لگاكر نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا وہ خوشبو (perfumes) لگا ئی جا سکتی ہے جس میں alcohol ہو ؟ اس کے لگانے سے نماز کا کیا حکمہے ؟

    جواب نمبر: 147875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 435-409/Sn=4/1438

    عموم بلویٰ اور ضرورت کی بنا پر عطریات اور ادویہ میں ڈالے جانے والے ”الکوحل“ کو علماء نے مباح اور پاک قرار دیا؛ اس لیے ”الکوحل“ پر مشتمل خوشبو لگانے کی گنجائش ہے، اس کی وجہ سے نماز میں کوئی کراہت نہ آئے گی۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱/ ۴۲۲، ترتیب جدید وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند