• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14761

    عنوان:

    اگر کمپنی کام کے اوقات میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو کیا آفس سے واپس ہونے کے بعد تمام چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاکر سکتے ہیں؟

    سوال:

    اگر کمپنی کام کے اوقات میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو کیا آفس سے واپس ہونے کے بعد تمام چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاکر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 14761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1128=920/ل

     

    اگر کمپنی کام کے اوقات میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو بھی آپ کسی بہانہ سے نماز ادا کرلیا کریں، نماز کو اس کے وقت سے قضاء کردینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے، اگر سنن ونوافل کا موقع نہ مل سکے تو کم ازکم فرض ہی پڑھ لیں، اور کبھی اتفاقاً نہ پڑھ سکے تو اس کی قضاء کرلیں، اور آپ کسی اور ملازمت کی جستجو و طلب میں رہیں جہاں آپ نماز اس کے وقت میں ادا کرسکیں، اور جیسے ہی دوسری ملازمت مل جائے اس کو ترک کردیں، کیونکہ کمائی کے ساتھ ساتھ آدمی کو دین کے فکر کی بھی ضرورت ہے، ہمیشہ لالچ میں دین کا نقصان کرنا کسی طرح عقلمندی کی بات نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے جس مقصد کے لیے انسان کو پیدا کیا ہے انسان کو اس کا ہروقت استحضار رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند