• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147583

    عنوان: دوبارہ نمازہ پڑھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین بیچ اس مسئلے کہ کوئی شخص ملک امریکا میں مرا اور اس کی میت جنازہ پڑھ کر پاکستان بھیج دی گئی،کیا پاکستان میں جنازہ میت پر دوبارہ پڑھا جاسکتا ہے ؟اگر پڑھ لیا گیا تو پہلے کی کیا اصل رہ گئی؟یا علماء حق میں اس کی کوئی مثال مؤجود ہے ؟براہ کرم رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 147583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 336-309/Sn=4/1438

    احناف کے نزدیک نماز جنازہ میں تکرار مشروع نہیں ہے؛ لہٰذا جب ایک مرتبہ اس شخص پر امریکا میں نماز جنازہ پڑھ لی گئی تو دوبارہ نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی؛ البتہ اگر امریکہ میں جو نماز جنازہ پڑھی گئی وہ ”ولی“ کی اجازت کے بغیر پڑھی گئی ہے تو پھر پاکستان جنازہ پہنچنے پر ولی دوبارہ خود یا کسی اور کے ذریعے نمازِ جنازہ پڑھوا سکتا ہے؛ کیوں کہ نماز جنازہ درحقیقت ”ولی“ کا حق ہے۔ فإن صلی غیرہ أی الولی ممن لیس لہ حق التقدیم علی الولی ولم یتابعہ الولی أعاد الولی ولو علی قبرہ إن شاء لأجل حقہ لا لإسقاط الفرض؛ ولذا قلنا: لیس لمن صلی علیہا أن یعید مع الولی لأن تکرارہا غیر مشروع․ (درمختار مع الشامي ۳/ ۱۶۳ھ ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند