عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 14714
اگر میری فجر کی جماعت
چھوٹ گئی اور اب میں قضا پڑھ رہا ہوں تو کیا مجھے صرف فرض پڑھنا ہوگا یا سنت بھی
پڑھنی ہوگی؟
اگر میری فجر کی جماعت
چھوٹ گئی اور اب میں قضا پڑھ رہا ہوں تو کیا مجھے صرف فرض پڑھنا ہوگا یا سنت بھی
پڑھنی ہوگی؟
جواب نمبر: 14714
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1168=1168/م
اگر زوال سے پہلے فجر کی قضاء پڑھ رہے ہیں تو سنت وفرض دونوں کی قضاء کرنی چاہیے ورنہ صرف فرض کی قضا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند