• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146897

    عنوان: ظہر کی پہلے والی سنت چھوٹ جائے تو کب پڑھیں؟

    سوال: اگر ظہر کی چار سنت، فرض سے پہلے نہ پڑھ سکیں تو اس کی قضا فرض کے فورا بعد پڑہیں یا دو سنتوں کے بعد۔

    جواب نمبر: 146897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 283-263/B=3/1438

     

    فرض کے بعد پہلے چار والی سنت قبلیہ پھر بعد میں دو رکعت والی سنت بعدیہ بھی پڑھ سکتے ہیں، اور پہلے دو رکعت والی سنت اور پھر چار رکعت والی سنت بھی پڑھ سکتے ہیں اور یہی زیادہ اولیٰ اور افضل ہے کہ پہلے دو پڑھے بعد میں چار رکعت پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند