عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 14264



مغرب کی نماز میں
جب جماعت کھڑی ہو اور ہم آکر دوسری رکعت میں کھڑے ہو جائیں ۔امام صاحب جب سلام پھیر
لیں تو ہم دوسری رکعت میں قعد ہ کے لیے بیٹھ سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم رہنمائی
فرماویں۔



Published on: Jul 1, 2009

جواب # 14264

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1069=1069/م



 



مغرب کی دوسری
رکعت میں جب آپ امام کے ساتھ شامل ہوگئے تو امام جب قعدہ اولیٰ کے لیے بیٹھیں گے،
اس وقت امام کی اقتداء میں آپ کو بھی بیٹھنا ہوگا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے
قعدہ اخیرہ میں بیٹھیں گے اس وقت بھی قعدہ میں شریک رہیں گے، پھر جب امام سلام پھیردیں،
تب آپ کھڑے ہوکر اپنی فوت شدہ ایک رکعت پوری کریں گے، اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو
وضاحت فرماکر سوال کریں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات