عبادات - صلاة (نماز)

United Kingdom

سوال # 14222



میرا سوال نماز کے متعلق ہے۔ مغرب کی اذان
کے بعد زیادہ سے زیادہ کتنے منٹ تک نماز ہوجاتی ہے؟ او رمغرب کے بعد کم سے کم کتنے
وقت کے بعد ہم عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟



Published on: Jun 23, 2009

جواب # 14222

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1028=1028/م



 



مغرب کی اذان کے بعد زیادہ وقفہ نہیں کرنا
چاہیے، فوراً نماز شروع کردی جائے، مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد ہی عشاء کی نماز
پڑھی جاسکتی ہے، ہمارے دیار میں عامةً مغرب کا کل وقت ڈیڑھ گھنٹے سے کچھ کم رہتا
ہے، جگہ او رموسم کے اختلاف سے اس میں کمی زیادتی بھی ہوتی رہتی ہے، اس لیے گھنٹہ
اور منٹ سے تعیین مشکل ہے۔ غروب آفتاب سے لے کر شفق احمر (آسمان کی سرخی) غائب
ہونے تک مغرب کا وقت ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات