عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 14218



اگر
نماز جماعت کے وقت میرے موبائل فون کی گھنٹی بجتی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے کیا میں
اپنے فون کو دونوں ہاتھوں سے بند کردوں یا موبائل کو دیکھ کرکے بند کرسکتاہوں؟



Published on: Jun 29, 2009

جواب # 14218

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1048=1048/م



 



نماز
شروع کرنے سے قبل موبائل بند کرنے کا خاص خیال رکھیں، اگر اتفاقاً بند کرنا یاد نہ
رہے اور دورانِ نماز گھنٹی بجنے لگے تو اگر عمل قلیل یعنی ایک ہاتھ سے بند کردینا
ممکن ہو تو بحالت نماز ہی بند کردینا چاہیے، دونوں ہاتھوں سے بند کرنا عمل کثیر
ہے، اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، موبائل کی گھنٹی میں اگر ساز (میوزک یا گانا) ہو
اور بغیر عمل کثیر کے بند کرنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز توڑکر موبائل بند
کردینا چاہیے، اگر گھنٹی سادی ہو کہ جس کی وجہ سے نمازیوں کو ناقابل برداشت تشویش
میں ابتلاء نہ ہوتا ہو تو گھنٹی بجتی ہوئی چھوڑکر نماز پوری کرلینے کی گنجائش ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات