• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14145

    عنوان:

    میں نماز کے پورے واجبات جاننا چاہتاہوں۔ سلام پھیرنا فرض ہے یا سنت ہے یا پھر واجب ہے؟

    سوال:

    میں نماز کے پورے واجبات جاننا چاہتاہوں۔ سلام پھیرنا فرض ہے یا سنت ہے یا پھر واجب ہے؟

    جواب نمبر: 14145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1021=1021/م

     

    نماز شروع کرنے سے پہلے جو چیزیں واجب ہیں وہ یہ ہیں: بدن کی طہارت، کپڑے کی طہارت، جگہ کی طہارت، وقت کا ہونا، استقبال قبلہ ۔ یہ شرائط نماز کہلاتی ہیں۔ تکبیر تحریمہ کے ذریعہ شروع کرنا بھی شرط ہے۔ نماز کے اندر جو چیزیں واجب ہیں وہ اس طرح ہیں: فرض کی پہلی دو رکعتوں کے میں اور سنن ونوافل اور وتر کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ پڑھنا اور کوئی سورہ ملانا، سورہٴ فاتحہ کو ہرسورت سے پہلے پڑھنا، تعدیل ارکان یعنی ہررکن کو اطمینان سے ادا کرنا، چار رکعت والی نماز میں دو رکعت پر بیٹھنا، التحیات پڑھنا، وتر میں قنوت پڑھنا، عیدین کی زوائد تکبیریں کہنا، وغیرہا۔ مزید تفصیل کے لیے کتب فقہ کا مطالعہ کیجیے۔

    (۲) لفظ سلام کے ذریعہ سلام پھیرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند