• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14040

    عنوان:

    اگر کوئی شخص مسجد میں دیر سے پہنچے جب کہ امام تیسری رکعت میں ہو تو وہ شخص اپنی باقی نماز کس طریقہ سے پڑھے گا؟ اس طرح پہلی، دوسری رکعت نکل جانے کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص مسجد میں دیر سے پہنچے جب کہ امام تیسری رکعت میں ہو تو وہ شخص اپنی باقی نماز کس طریقہ سے پڑھے گا؟ اس طرح پہلی، دوسری رکعت نکل جانے کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 14040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1071=1071/م

     

    امام اگر چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں ہو اور کوئی شخص آکر تیسری رکعت میں امام کو پالے، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب یہ شخص کھڑا ہوگا تو ثناء، تعوذ اور تسمیہ کے بعد سورہٴ فاتحہ اور سوہ ملائے گا، اور رکوع وسجدہ کے ذریعہ وہ رکعت پوری کرکے کھڑا ہوجائے گا، پھر اخیر رکعت میں بھی سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملائے گا، اور نماز مکمل کرے گا۔ اور اگر امام کو مغرب کی تیسری رکعت میں پایا ہے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوگا، ثناء تعوذ اور تسمیہ کے بعد سوہ فاتحہ ضم کرے گا، ارو ایک رکعت کے بعد بیٹھ جائے گا کیونکہ ایک رکعت امام صاحب کے ساتھ پڑھ چکا ہے تو دو رکعت پوری ہوگئی، اس کے بعد التحیات پڑھ کر پھر کھڑا ہوگا، اور سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملائے گا، اور تیسری رکعت مکمل کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند