• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13892

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ [نماز قائم کرو (قرآن)] اس کا کیا مطلب ہے،برائے کرم تفصیل سے بتائیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ [نماز قائم کرو (قرآن)] اس کا کیا مطلب ہے،برائے کرم تفصیل سے بتائیں؟

    جواب نمبر: 13892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1116=932/د

     

    قرآن کریم میں عموماً نماز کی جتنی جگہ تاکید آئی ہے، لفظ اقامت کے ساتھ آئی ہے، اقامت کے لفظی معنی سیدھا کرنے اور ثابت رکھنے کے ہیں اور عادةً جو عمود یا دیوار یا درخت وغیرہ سیدھا کھڑا ہوتا ہے وہ قائم رہتا ہے اور گرجانے کا خطرہ کم ہوتا ہے، اس لیے اقامت کے معنی دائم اور قائم کرنے کے بھی آتے ہیں۔

    قرآن وسنت کی اصطلاح میں اقامت صلاة کے معنی نماز کو اس کے وقت میں پابندی کے ساتھ اس کے پورے آداب وشرائط کی رعایت کرکے ادا کرنا ہے، مطلق نماز پڑھ لینے کا نام اقامت صلاة نہیں ہے۔ نماز کے جتنے فضائل اور آثار وبرکات قرآن وحدیث میں آئے ہیں، وہ سب اقامت صلاة کے ساتھ مقید ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند