• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13737

    عنوان: کیا نماز ادا کرتے وقت رکعتوں میں سورتوں کی ترتیب لازمی ہے؟

    سوال: کیا نماز ادا کرتے وقت رکعتوں میں سورتوں کی ترتیب لازمی ہے۔ مثلاً اگر میں نے پہلی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی ہے تو کیا لازمی ہے کہ میں دوسری رکعت میں سورہ فلق پڑھوں یا سورہ ناس بھی پڑھ سکتاہوں؟ مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ نماز میں سورتوں کی ترتیب اس طرح ہو کہ سورہ ناس آخری رکعت میں آئے۔ برائے کرم حدیث کی روشنی میں وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 13737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی : 921=723/ل

    نماز میں سورتوں كی ترتیب كی رعایت كرتے ہوئے تلاوت كرنی چاہیے‏، فرض نماز میں خلاف ترتیب سورت پڑھنا یا بیچ میں چھوٹی سورت كا فصل كردینا مكروہ ہے‏، پس صورت مسئولہ میں اگر آپ نے پہلی ركعت میں سورہٴ اخلاص پڑھی ہے تو دوسری ركعت میں آپ كو سورہٴ فلق پڑھنا چاہیے‏، سورہٴ فلق چھوڑكر سورہٴ ناس پڑھنا مكروہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند