• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13315

    عنوان:

    عورت کا نماز میں سراً قرأت کرنا فرض ہے، واجب ہے یا سنت؟ اگر وہ جہراً قرأت کرے تو سجدہ سہو ہے یا نہیں؟

    سوال:

    عورت کا نماز میں سراً قرأت کرنا فرض ہے، واجب ہے یا سنت؟ اگر وہ جہراً قرأت کرے تو سجدہ سہو ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 13315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1038=879/د

    عورت کے لیے نماز میں سرًّا قراء ت کرنا چاہیے، اگر جہری نماز میں وہ جہراً قراء ت کرتی ہے تو یہ ممنوع ہے، او راگر اس کی آواز غیرمحرم تک پہنچے تو گناہ گار ہوگی، لیکن نماز صحیح ہوجائے گی اور سجدہٴ سہو لازم نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند