• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 131034

    عنوان: کیا طلوع آفتاب سے پہلے قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال: فجر کی نماز پڑھنے کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے پچھلی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟ سوال نمر ۶۸۹۰۵ میں آپ نے ظہر اور عصر میں بلند آواز سے سورے فاتحہ کے بعد ۳ آیت مراد ہے یا سورے فاتحہ کی ۳ آیت مراد ہے ؟

    جواب نمبر: 131034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1088-197/D=12/1437 (۱) فجر کی فرض نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے کوئی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے پچھلی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں۔ (۲) خواہ سورہ فاتحہ ہو یا دوسری سورة کی قرأت، سرّی نماز میں تین آیت کے بقدر جہراً پڑھ لینے سے سجدہ سہو واجب ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند