• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 130992

    عنوان: نماز کے دوران قطرات کاآنا

    سوال: مجھے پیشاب کے قطرے کی بیماری ہے تو اگر نماز کے دوران قطرہ آجائے او رمجھے پتہ نہ چلے تو کیانماز ہوگی یا نہیں؟ ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ بعد میں انڈر ویئر (underwear) دیکھنے پر پتہ چلتا ہو ․․․․․․․

    جواب نمبر: 130992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1481-1481/H=01/1438 اگر انڈر ویر دیکھنے پر ظنِ غالب ہوتا ہو یا یقین ہوجائے کہ نماز کے دوران ہی قطرہ آگیا تھا تو جسم و کپڑے پر جہاں قطرہ لگا اُس کو پاک صاف کرنا اور دوبارہ وضو کر کے نماز کا اعادہ کرنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند