• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1306

    عنوان:

    تمام پنج وقتہ نمازوں (فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء) میں کتنی نمازیں سنت موٴکدہ ہیں اور کتنی غیر موٴکدہ؟

    سوال:

    تمام پنج وقتہ نمازوں (فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء) میں کتنی نمازیں سنت موٴکدہ ہیں اور کتنی غیر موٴکدہ؟

    جواب نمبر: 1306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 812/ ج= 812/ج

     

    فجر میں فرض سے پہلے دو رکعت، ظہر میں فرض سے پہلے چار رکعت اور فرض کے بعد دو رکعت، مغرب میں فرض کے بعد دو رکعت، اور عشاء میں فرض کے بعد دو رکعت، یہ کل بارہ رکعتیں پنج وقتہ نمازوں میں سنت موٴکدہ ہیں، اورعصر میں فرض سے پہلے چار رکعت، مغرب میں دو رکعت سنت موٴکدہ کے بعد چھ رکعت اوابین، عشاء میں فرض سے پہلے چار رکعت، اور اگر چاہے تو دو رکعت پڑھے۔ اور عشاء میں دو رکعت سنت موٴکدہ کے بعد چار رکعت یا دو رکعت، اور وتر کے بعد دو رکعت، یہ پنج وقتہ نمازوں میں سنت غیر موٴکدہ ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند