• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12989

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے متعلق۔ میں مظفر نگر کا رہنے والا ہوں اور دہرہ دون میں پڑھتا ہوں۔ اب کبھی کبھی مجھے اپنے گھر مظفر نگر بھی جانا پڑتا ہے جہاں دو چار روز رکنا ہوجاتا ہے۔ جواب طلب سوال یہ ہے کہ میرا وطن اصلی ایسی حالت میں کون سا کہلائے گا؟ کیا مجھے مظفر نگر میں رہتے ہوئے قصر نماز پڑھنی ہوگی، یا دہرہ دون میں پڑھنی ہوگی؟ مفصل جواب تحریر فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1177=916/ھ

    مظفرنگر تو آپ کا وطن اصلی ہے، وہاں تو تھوڑی دیر کے لیے پہنچنے پر بھی مسافرت کا حکم ختم ہوجائے گا اور آپ بہرحال پوری نماز پڑھیں گے، دہرہ دون البتہ آپ کا وطن اقامت ہے، وطن اصلی نہیں، اس کا حکم یہ ہے کہ اگر دہرہ دون میں پہنچ کر پندرہ یا زائد دن قیام کی نیت کرلی تو وہاں بھی مسافرت ختم ہوجائے گی اور اتمام واجب ہوگا، البتہ اگر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت کی تو مسافر ہی رہیں گے، اورقصر کریں گے، البتہ امام مقیم کے پیچھے دہرہ دون میں بہرصورت اتمام کریں گے، خواہ پندرہ دن سے کم قیام کی ہی نیت ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند