• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12763

    عنوان:

    میں نے دو سال سے جماعت سے نماز نہیں پڑھی ہے کیوں کہ ہماری مسجد میں جو آدمی نماز پڑھاتا ہے وہ قرآن میں بہت غلطیاں کرتا ہے، لحن جلی کرتا ہے اس لیے میں گھرپر پڑھ لیتا ہوں۔ کیا یہ عمل ٹھیک ہے یا اس کے پیچھے پڑھ لوں تو نماز ہوجائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 730=548/ل

    آپ کسی ماہر قاری وعالم کو لے جاکر اس امام کی قراء ت سنادیں، اگر وہ قاری صاحب اس بات کی تصدیق کردیں کہ واقعتا وہ قراء ت میں لحن جلی کرتے ہیں تو کوشش کرکے اس امام کو معزول کرادیں اور جب تک وہ معزول نہ ہو آپ کسی اور مسجد میں جاکر نماز ادا کرلیا کریں، اگر کوئی مسجد نہ ہو تو گھر پر بھی باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں، کسی عالم وقاری سے معائنہ کرائے بغیر آپ کا جماعت ترک کرکے گھر پر نماز پڑھنا صحیح نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند