• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12642

    عنوان:

    اگر ایک شخص اپنی پینٹ (پتلون) ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز ادا کرتا ہے اور دوسرا شخص اپنی پینٹ (پتلون) کو موڑ کر ٹخنوں کے اوپر رکھ کر نماز ادا کرتا ہے تو ان دونوں کی نماز میں کتنا فرق رہے گا، مطلب یہ کہ ان دونوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟ یا مکروہ ہوگی، یا کس کی ہوگی یا پھر کچھ اور؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 733=550/ل

    نماز یا خارج نماز ہرحال میں پینٹ/ شلوار وغیرہ کا ٹخنوں سے اونچا رکھ کر پہننا ضروری ہے، ٹخنوں سے نیچے پہننا مکروہ تحریمی ہے اور اس حال میں نماز ادا کرنے سے نماز مکروہ ہوتی ہے، پس صورت مسئولہ میں جو شخص نماز میں موڑکر ٹخنوں سے اوپر رکھ کر نماز پڑھتا ہے اس کی نماز میں کراہت نہیں آئے گی اور جو شخص بغیر موڑے ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز ادا کرتا ہے اس کی نماز مکروہ ہوگی اور پینٹ شلوار کو کاٹ کر ٹخنوں سے اونچا رکھا جائے تو بہرحال حکم شریعت کے مطابق ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند