• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12407

    عنوان:

    کیا امام بغیر سنت موٴکدہ ادا کئے ہوئے جماعت کروا سکتا ہے؟ یعنی فجر او رظہر کی سنت نہیں پڑھی تاخیر سے آنے کی وجہ سے تو کیا جماعت کرلے؟

    سوال:

    کیا امام بغیر سنت موٴکدہ ادا کئے ہوئے جماعت کروا سکتا ہے؟ یعنی فجر او رظہر کی سنت نہیں پڑھی تاخیر سے آنے کی وجہ سے تو کیا جماعت کرلے؟

    جواب نمبر: 12407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 739=739/م

    ظہر میں تاخیر سے آنے کی وجہ سے سنت ظہر پڑھنے کا موقع نہ ہو تو جماعت کرلے پھر بعد میں چار رکعت سنت موٴکدہ ادا کرلے، اور فجر کی سنت چونکہ سب سے زیادہ موٴکد ہے اور فجر کے بعد اس کے پڑھنے کا محل نہیں تو اگر وقت میں گنجائش ہو تو سنت فجر جلدی ادا کرکے پھر نماز پڑھائے، اور اگر وقت بہت تنگ ہورہا ہے تو اس کے بغیر ہی فرض پڑھادے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند