• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12365

    عنوان:

    نماز کے لیے وضو کرتے ہوئے اگر بزرگ ضعیف لوگوں کو آگے کرنے سے جماعت نکل جائے تو کیا جماعت کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

    سوال:

    نماز کے لیے وضو کرتے ہوئے اگر بزرگ ضعیف لوگوں کو آگے کرنے سے جماعت نکل جائے تو کیا جماعت کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 12365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 842=706/د

     

    جماعت کا ثواب آخری رکعت تک امام صاحب کے سلام پھیرنے سے پہلے پہلے تک ملتا ہے، بہرحال اگر پوری جماعت ہی نکل گئی تو جماعت کا ثواب نہیں ملے گا، البتہ اللہ کی ذات سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ان ضعیف لوگوں کے احترام کی وجہ سے کچھ ثواب عطا کردے تو یہ اس کی عطا سے بعید نہیں ہے:  وإن سبق أحد إلی الصف الأول فدخل رجل أکبر منہ سنا أو أہل علم، ینبغي أن یتأخر ویقدمہ تعظیمًا لہ وینبغي تقیید المسألة بما إذا عارض تلک القربة ما ھو أفضل منھا؛ کاحترام العلم والأشیاخ (شامي: ۲/۳۱۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند