عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 12157



اگر میری کوئی نماز قضا ہوجائے تو اس کی نیت
کرتے وقت فرض نماز کے ساتھ کچھ اور الفاظ ملانا پڑے گا یا جس طرح سے عام نیت کرتے
ہیں اسی طرح سے قضا نماز کی بھی نیت کریں گے؟



Published on: May 11, 2009

جواب # 12157

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 614=614/م



 



عام نیت کی طرح قضا نماز کی بھی نیت ہے، جس
وقت کی نماز قضاء ہوئی ہے، اس کی تعیین فرماکر نیت کرلینا کافی ہے، مثلاً اگر ظہر
کی قضاء ہوگئی تو ادا کرتے وقت یوں نیت کرلے کہ میں ظہر کی فرض نماز قضا پڑھنے
جارہا ہوں، نیت درحقیقت دل کے ارادے کا نام ہے، زبان سے الفاظ نیت ادا کرلینااچھا
ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات