عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 12155

 اگر ہم اکیلے نماز پڑھ رہے
ہوں تو جب سورہ فاتحہ کے بعد جو بھی سورہ ملاتے ہیں تو کیا اس سے پہلے بسم اللہ
پڑھنا ضروری ہے؟ تفصیل میں جواب فرمائیں۔

Published on: May 11, 2009

جواب # 12155

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 613=613/م



 



سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ملانے سے قبل بسم
اللہ پڑھنا نہ ضروری ہے اور نہ مسنون ہے، ہاں اگر کوئی پڑھے تو جائز ہے مکروہ نہیں
ہے، درمختار میں ہے:
لا تسن بین
الفاتحة والسورة مطلقا ولو سرّیة ولا تکرہ اتفاقاً




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات