عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 12096



اگر نماز کا وقت ہوجائے اور بیت الخلاء کی
حاجت ہو مگر کوئی انتظام نہ ہو تو کیا کیا جائے کیا ایسے ہی نماز پڑھ سکتے ہیں؟



Published on: May 7, 2009

جواب # 12096

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 612=612/م



 



بول وبراز کی حاجت شدید ہونے کی حالت میں
نماز پڑھنا مکروہ ہے، اگر بیت الخلاء کی حاجت ہو اور فوری کوئی انتظام نہ ہو تو
اگر نماز کے وقت میں وسعت ہو اور کچھ دیر یا دوری کے بعد انتظام کی توقع ہو تو
حاجت سے فراغت تک نماز کو موٴخر کرلینا بہتر ہے، فارغ ہوکر پھر خشوع وخضوع کے ساتھ
نماز پڑھے، اور اگر وقت تنگ ہورہا ہو یا انتظام کی کوئی توقع نہ ہو تو تقاضا کو
دباکر اسی طرح نماز پڑھ لے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات