• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12041

    عنوان:

    اگر نماز میں سورہ ملانا بھول جائے اور قعدہ اخیرہ یا سلام پھیرنے کے بعد یاد آئے تو کیا نماز دوبارہ ادا کرنی ہوگی یا سجدہ سہو سے تلافی ہوجائے گی؟

    سوال:

    اگر نماز میں سورہ ملانا بھول جائے اور قعدہ اخیرہ یا سلام پھیرنے کے بعد یاد آئے تو کیا نماز دوبارہ ادا کرنی ہوگی یا سجدہ سہو سے تلافی ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 12041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 605=432/ل

    فرض کی پہلی دو رکعتوں اور وتر وسنن ونوافل کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا ضروری ہے، اگر کوئی شخص ان رکعتوں میں سورت ملانا بھول جائے تو اس پر سجدہ سہو کرنا واجب ہوجاتا ہے، سجدہ سہو سے نماز پوری ہوجاتی ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند