• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11893

    عنوان:

    میں بحرین میں رہتاہوں۔ میری پیدائش پاکستان کے ایک گاؤں کی ہے او رہم بہت عرصہ وہاں رہے بھی ہیں۔ بعد میں شہر منتقل ہوگئے۔ پھر وہاں سے اپنا گھر بیچ دیا۔ تھوڑی سی زمین ہے جو سب سے چھوٹے بھائی کی نیت سے رکھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہاں میری نماز پوری ہے یا قصر؟ بعد میں ہم شہر ہی میں پلے بڑھے۔ لیکن وہ گھر اب بڑے بھائی کا ہے میری ملکیت نہیں تو وہاں نماز کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 1849=1634/ھ

    اگر آپ نے پاکستان والے وطن (گاوٴں اور شہر) کی وطنیت کو ختم کرنے کی نیت کرلی ہے تب تو آپ وہاں جانے پر قصر ہی کریں گے، الا یہ کہ پندرہ یا زائد دن ٹھہرنے کا قصد ہو، اور اگر وطنیت باقی ہے تو وہاں تھوڑی دیر کے لیے جانے پر بھی اتمام کریں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند