• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11373

    عنوان:

    ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک ادارہ میں کام کرتے ہیں جہاں پر ایک چھوٹی سی مسجد ہے جس میں صرف ظہر کی نماز باجماعت ہوتی ہے۔ تقریباً تیس پینتیس نمازی ظہر کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں۔ مسجد کا جو پیش امام ہے وہ داڑھی منڈواتا ہے چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھے ہوئے ہے۔ آفس کے لوگوں نے اسے بہت بار کہا ہے کہ وہ داڑھی نہ منڈوایا کرے لیکن وہ پھر بھی داڑھی منڈواتاہے۔ کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے؟ مہربانی فرماکر جلدی جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 493=493/م

    ایسے امام کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے، اگر بار بار کی تاکید وتنبیہ کے باوجود وہ داڑھی منڈوانے سے باز نہیں آتا ہے تو لوگوں کو چاہیے کہ اس کو معزول کرکے کسی دوسرے لائق امامت، متبع سنت شخص کو امام مقرر کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند